تازہ تر ین

جماعتہ الدعوةکو غیر فعال کرنے کے لیے مشاورت ملی مسلم لیگ بارے بھی خبریں کے اہم انکشافات

لاہور(حسنین اخلاق)باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جماعة الدعوہ کے حلقوں میں اس بات پر بحث کی جارہی ہے کہ جماعت کے آپریشنزاور دفاتر کو بند کرکے اسے غیر عال کردیا جائے ۔جماعة الدعوہ کے رہنماﺅں کی اکثریت کا خیال ہے کہ ملکی مفاد کے مقابلے میں کسی چیز کو اہمیت نہیں دی جاسکتی ہے اور اب وقت آگیا ہے جب جماعت نے کشمیریوںاورپاکستانیوں کی مدد سے ملک اور دنیا بھر میں کشمیرکے مسئلے کو اس قدرہائی لائٹ کردیا ہے کہ یہ دنیا کے بڑے تنازعات میں شامل ہوچکا ہے ، دنیا نے اب یہ سمجھنا شروع کردیا ہے کہ بین الاقوامی امن کے لیے یہ تنازعہ بڑے خطروں سے ہے لہذایہی وہ مناسب وقت ہے جب اس جدوجہد کو مکمل طور پر پرامن تحریک کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا جائے اور کشمیرکوبھی ایک انسانی مسئلہ کے طور پردنیا بھر کے فورمز پر لے جایا جائے، اس مقصد کے لیے ضروری ہے بھارت کو ایسا کوئی موقعہ فراہم نہ کیا جائے کہ وہ پاکستان پر اس حوالے سے کسی بھی قسم کا دباﺅ بڑھا سکے ۔ذرائع نے مزید بتایا رہنماﺅں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہماری پرامن جدوجہد کے راستے میں کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیںحالانکہ ملکی آئین کے مطابق ہر شخص کو سیاست میں آنے اور سیاسی جماعت تشکیل دینے کی آزادی ہے مگر سابق حکومت کی طرف سے جس طرح حیلے بہانوں سے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن سمیت دیگر امور میں رکاوٹ پیدا کی گئی وہ تکلیف دہ ہے ۔اب بھی لاکھوں کارکنان پر مشتمل ایم ایم ایل کو اس کا حق نہ دیا جانا بجائے خود غیر آئینی اقدام ہے جس کے لیے ہر عدالتی فورم استعمال کیا جائے گا کیونکہ پہلے کبھی جماعت کی جانب سے پاکستان میں کوئی غیر آئنی قدم اٹھایا گیا اور نہ ہی اب ایسا کیا جانا ممکن ہے ،ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اگرالیکشن کمیشن یا دیگر اداروں کی جانب سے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن نہ کی گئی تو جلد ایک اعلیٰ سطحی وفد چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی ملاقات کی درخواست کرے گا ۔دوسری جانب منقعدہ ان اجلاسوں میں رہنماﺅں نے بعض دینی جماعتوں بالخصوص ایم ایم اے کے رویے پر بھی افسوس کا اظہار کیا جنہوں نے تبدیلی کے اس مشکل مرحلے میں جماعت کو بالکل تنہا چھوڑ دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain