لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں لوڈشیڈنگ کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کس حکومت نے نئے ڈیمز بنانے کی جانب توجہ نہیں دی۔ جو بھی حکومت آئی اس نے محض عوام سے جھوٹے وعدے کیے۔ ینل ۵ کے پروگرام ہاٹ لنچ میں اس حوالے سے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کر کے لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے لیکن بدقسمتی سے سیاستدانوں نے اس کی تکمیل کو سیاسی رنگ میں رنگ ڈالا ہماری معیشت صرف لوڈشیڈنگ کے باعث بربادی کا شکار ہے۔ نمائندہ راولپنڈی اصغر بھٹی نے بتایا کہ ابھی گرمی کا سلسلہ شروع ہوا ہے کہ شہر میں لوڈشیڈنگ نے ڈیرے ڈال دیئے حالانکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کیے تھے جو آج بھی ادھورے ہیں۔ نمائندہ کوئٹہ غلام جیلانی نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ شہر کے لوگوں کیلئے دردسر بن چکی ہے اور لوگ بھی سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں نے بتایا لوڈشیڈنگ کے باعث فصلوں کو پانی نہیں مل رہا جس کے باعث پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔ نمائندہ سکھر ندیم سرکی نے بتایا لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہے جس کے باعث چھوٹے دکاندار دکانیں بند کر کے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے بتایا پندرہ گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جس کے باعث کاروبار ٹھپ ہو گیا آخر ہم جائیں تو کہاں جائیں اس کے باوجود بلنگ بہت زیادہ ہے غریب آدمی خودکشی کرنے کو تیار ہے۔ نمائندہ ڈی جی خان عرفان علی نے بتایا لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں دن بھر مزدوری کر کے ہم رات کو سو نہیں پاتے۔ نمائندہ وہاڑی حاجی ظفر اللہ چودھری نے بتایا کہ یہاں بھی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ملک کے دیگر حصوں کے مانند ہے مزدوروں کو مزدوری نہیں مل رہی۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے بتایا تمام حکومتوں نے جھوٹ بول کر عوام کو دھوکہ دیا اور لوڈشیڈنگ کو مسئلہ نہیں سمجھتے۔ نواز شریف ہزاروں میگاواٹ بجلی بنانے کا دعویٰ کرتے رہے۔ 5500 میگاواٹ کا دعویٰ کیا گیا لکین صرف 1900 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوئی سابق حکومت نالائقوں کا ٹولا تھی۔ نمائندہ فیصل آباد نعیم بیگ نے کہا کہ سورج نے تیور کیا دکھائے حکومتی دعوﺅں کا پول کھل گیا اور لوڈشیڈنگ پھر شروع ہو گئی۔ نمائندہ گوجرانوالہ ندیم ساگر نے بتایا گزشتہ تمام حکومتیں لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام رہی شہری سراپا احتجاج ہیں۔ نمائندہ کراچی صبا خان نے بتایا شہر قائد کی صورتحال بھی دیگر ملک کے شہروں کی طرح ہے ایک تو گرمی اوپر سے لوڈشیڈنگ عوام بلبلا اٹھے ہیں۔ نمائندہ ملتان مکرم خان نے بتایا بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے بجلی آنے جانے کا کوئی شیڈول نہیں۔ نمائندہ پنڈی گھیب آصف صابری نے بتایا لوڈشیڈنگ کے باعث کاروباری طبقہ پریشان ہے شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے ہیں۔ نمائندہ قصور سجاد انصاری کو شہری نے بتایا حکومت نے دعویٰ کیا تھا اتنی بجلی بنائیں گے کہ دوسرے ملکوں کو بھی بھیج سکیں لگتا ہے ساری بجلی حکومت نے بھارت کو بیچ دی ہے۔





































