ہیڈنگلے(آئی این پی ) پاکستانی بالنگ کوچ اظہرمحمود نے فاسٹ بالر وہاب ریاض کو انگلینڈ ٹور کیلئے ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سیزن کے ابتدائی حصے میں ماحول فاسٹ بالرز کیلئے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوتا ، سیمرز یا میڈیم پیسرز کامیاب رہتے ہیں لہذا سلیکٹرز نے انہیں نظر انداز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی بالنگ کوچ اظہرمحمود نے فاسٹ بالر وہاب ریاض کو انگلینڈ ٹور کیلئے ڈراپ کرنے کی وجہ بتا دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کہ سیزن کے ابتدائی حصے میں ماحول فاسٹ بالرز کیلئے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوتا ، سیمرز یا میڈیم پیسرز کامیاب رہتے ہیں لہذا سلیکٹرز نے انہیں نظر انداز کردیا۔اظہرمحمود نے کہا کہ وہاب ریاض مستقبل کی پلاننگ میں شامل ہیں تاہم اس بات کو بھی نظرانداز نہ کیا جائے کہ بعض اوقات کسی کھلاڑی کو اس وجہ سے بھی ڈراپ کرنا پڑتا ہے کہ وہ پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ واپس آئے کیونکہ کھیل میں کاہلی اور بیزاری کا عنصر بھی شامل ہو جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈربی شائر کی جانب سے کھیل کر وہاب ریاض کی بالنگ میں نکھار پیدا ہو گا۔
