لیڈز(صباح نیوز)محمد عامر کے رویہ سے پاکستانی شائقین مایوس ہو گئے ۔ لیڈزٹیسٹ کے دوران پاکستانی فینز نے محمد عامر کیساتھ سیلفی کیلئے کافی انتظار کیا ، شائقین محمد عامر کیساتھ تصاویر کیلئے قطار میں کھڑے رہے محمد عامر کوآوازیں بھی دیں لیکن محمد عامر نہیں رکے اور آگے چل دیے جس پاکستانی شائقین مایوس ہو گئے ۔شائقین دہائیاں دینے لگ پڑے کہ محمد عامر بڑے آدمی ہو گئے ۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد شائقین کی ساتھ گھل مل گئے ان کیساتھ تصویریں بناتے رہے ۔خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 174 رنز بناکر آٹ ہوگئی جس کے جواب میں دن کےاختتام پر میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنالیے تھے۔