تازہ تر ین

حاکمیت صرف اللہ اور قانون کی ہو گی

لاہور(آئی این پی، صباح نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کرپشن کی تحقیقات میں جدید دنیا کی رفتار کے ساتھ چلنا پڑے گا، پاکستان میں بھی اسمارٹ کورٹس متعارف کرانے کی ضرورت ہے، ہمیں موجود قوانین کی روشنی میں انصاف نظام کو بہتر بنانا ہے، بدقسمتی سے تعلیم کے میدان اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں میں دنیا کے دوسرے ممالک سے بہت پیچھے ہیں، چین کی ترقی دیکھی تو لگا، ہم کمپیوٹر کے دور میں ان پڑھ ہیں، شرم آتی ہے کہ اپنے گھر کو ٹھیک کیوں نہیں کیا، سول اور ڈسٹرکٹ جج صاحبان انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات کے لئے باصلاحیت تفتیشی افسران کا فقدان ہے۔ ہفتہ کو یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حساس نوعیت کی معلومات میرے لیے بھی بہت اہم ہوتی ہیں، تعلیم ملک و قوم اور معاشرے کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے، ہمارا مذہب بھی علم حاصل کرنے کا درس دیتا ہے، بدقسمتی سے تعلیم کے میدان میں ہم دنیا کے دوسرے ممالک سے پیچھے ہیں، ایمانداری کے بغیر کوئی معاشرہ بھی ترقی نہیں کرسکتا، بدقسمتی سے ہمارے میں ایمانداری کا فقدان ہے، جدید قوموں کی طرح ہمیں بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بھی ترقی یافتہ قوموں سے بہت پیچھے ہیں، سول اور ڈسٹرکٹ جج صاحبان انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، معلومات جلد نمٹانے کے لئے ہمیں جج صاحبان کو تکنیکی تعلیم سے روشناس کرانا ہوگا، مقدمات کی طویل مدتی سماعت انصاف کی جلد فراہمی میں بڑی رکاوٹ ہے، قانونی شہادت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کا تقاضا ہے، وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات کے لئے باصلاحیت تفتیشی افسران کا فقدان ہے، ہمیں موجود قوانین کی روشنی میں انصاف کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کرپشن کی تحقیقات میں جدید دنیا کی رفتار کے ساتھ چلنا پڑے گا، ان کا کہنا تھا کہ سمارٹ کورٹس ایک نیا سسٹم ہے جو دنوں میں انصاف فراہم کرتا ہے، ہمیں پاکستان میں بھی اسمارٹ کورٹس متعارف کرانے ہوں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ چین کی ترقی دیکھی تو لگا، ہم کمپیوٹر کے دور میں ان پڑھ ہیں، شرم آتی ہے کہ اپنے گھر کو ٹھیک کیوں نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب بھی ہمیں علم حاصل کرنے کا درس دیتا ہے، حساس نوعیت کی معلومات میرے لئے بھی بہت اہم ہوتی ہیں۔ انھوں نے کہ کوئی ملک یا معاشرہ ایمان داری اور مقصد کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، ہم ترقی کے دور میں باقی دنیا سے بہت پیچھے ہیں، پاکستان میں آج بھی 1872 کے قوانین رائج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کرپشن کی تحقیقات میں جدید دنیا کے رفتار کے ساتھ چلنا ہے، کرپشن وائٹ کالر کرائم کی جڑ ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ملک میں حاکمیت صرف اللہ اور قانون کی ہوگی جبکہ قوم کا پیسہ سیاست دانوں کی سکیورٹی پر لٹانے کی اجازت نہیں دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain