لیڈز (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل شروع ہو گیا ہے اور انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ انگلینڈ نے آج 302 رنز7 کھلاڑی آ?ٹ سے اننگز کا آغاز کیا ہے اور جونی بیرسٹو21 جبکہ کیورن 20 کے انفرادی سکور پر کریز پر موجود ہیں۔میچ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 174 رنز پر آ?ٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے تھے جبکہ حارث سہیل 28، اسد شفیق 27 اور حسن علی 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان کے پہلی اننگز میں 174 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے تھے اور دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور فہیم اشرف نے2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس، حسن علی اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
