لیڈز (ویب ڈیسک) لیڈز ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 363 رنز بنا کر آ?ٹ ہو گئی ہے اور اسے پاکستان کیخلاف 189 رنز کی برتری حاصل ہے۔میچ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 302 رنز 7 کھلاڑی آ?ٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو 319 کے مجموعی سکورپر کیورین 20 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ 344 کے مجموعی سکور پر سٹورٹ براڈ بھی 2 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر محمد عباس کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ 363 کے مجموعی سکور پر جیمز اینڈرسن 5 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عامر، محمد عباس، علی حسن علی نے 2,2 اور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پوری ٹیم 174 رنز پر آ?ٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے تھے جبکہ حارث سہیل 28، اسد شفیق 27 اور حسن علی 24 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، سٹورٹ براڈ اور کرس ووکس نے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سیم کیورن نے ایک وکٹ حاصل کی۔
