تازہ تر ین

آخری چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستانی ہاکی ٹیم ہالینڈ روانہ

کراچی(بی این پی )اچیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بلند حوصلہ پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ روانہ ہوگئی۔غیرملکی ہیڈ کوچ نے سچائی کے ساتھ اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ایونٹ میں قومی ٹیم کی کامیابی کا امکان پانچ فیصد سے بھی کم ہے، ٹیم منیجر اولمپئن حسن سردار کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی لیکن نتائج کا انحصار قسمت پر ہوگا۔ایف آئی ایچ چیمپئنزٹرافی 23 جون سے ہالینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلی جائے گی، رضوان سینئیر ایونٹ میں22 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت کررہے ہیں جبکہ عماد شکیل بٹ نائب کپتان کی ذمہ داری ادا کریں گے، حتمی18رکنی اسکواڈ کا اعلان ٹرافی سے قبل کیا جائیگا ، ہالینڈ روانہ ہونے والے 22کھلاڑی تیسرے مرحلے میں ایمسٹرڈم میں تربیت میں شرکت کریں گے، جس کیلیے ڈچ گول کیپنگ کوچ کے ساتھ پنالٹی کارنز کے ایکسپرٹ مقامی کوچ کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ایونٹ سے قبل قومی ٹیم پانچ پریکٹس میچز میں بھی شرکت کرکے خود کو ٹرافی کے مقابلوں کے لیے تیار کرنے کی کوشش کرے گی، چیمپئنز ٹرافی میں ارجنٹائن،ا?سٹریلیا، بیلجیئم، بھارت اور ہالینڈکی مضبوط ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں ، افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف23 جون کو مدمقابل ہو گی، 24 جون کو پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔26 جون کو گرین شرٹس ہالینڈ کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے، 28 جون کو پاکستان کا مقابلہ ارجنٹائن کے ساتھ ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم 29 جون کو بیلجیئم سے نبردآزما ہوگی۔یکم جولائی کو چیمپئنز ٹرافی کے پوزیشن میچز سمیت ایونٹ کی چیمپئن ٹیم کا بھی فیصلہ ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اتوار کو کراچی سے ہالینڈ کیلیے روانہ ہوئی، ٹرافی کے لیے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی پر جاری قومی تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ جمعے ہی کو مکمل ہوگیا تھا، ہفتے کو کھلاڑیوں نے ہوٹل کے جم میں فزیکل ٹریننگ کی۔کراچی(بی این پی )اچیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بلند حوصلہ پاکستان ہاکی ٹیم ہالینڈ روانہ ہوگئی۔غیرملکی ہیڈ کوچ نے سچائی کے ساتھ اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ایونٹ میں قومی ٹیم کی کامیابی کا امکان پانچ فیصد سے بھی کم ہے، ٹیم منیجر اولمپئن حسن سردار کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی لیکن نتائج کا انحصار قسمت پر ہوگا۔ایف آئی ایچ چیمپئنزٹرافی 23 جون سے ہالینڈ کے شہر بریڈا میں کھیلی جائے گی، رضوان سینئیر ایونٹ میں22 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت کررہے ہیں جبکہ عماد شکیل بٹ نائب کپتان کی ذمہ داری ادا کریں گے، حتمی18رکنی اسکواڈ کا اعلان ٹرافی سے قبل کیا جائیگا ، ہالینڈ روانہ ہونے والے 22کھلاڑی تیسرے مرحلے میں ایمسٹرڈم میں تربیت میں شرکت کریں گے، جس کیلیے ڈچ گول کیپنگ کوچ کے ساتھ پنالٹی کارنز کے ایکسپرٹ مقامی کوچ کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ایونٹ سے قبل قومی ٹیم پانچ پریکٹس میچز میں بھی شرکت کرکے خود کو ٹرافی کے مقابلوں کے لیے تیار کرنے کی کوشش کرے گی، چیمپئنز ٹرافی میں ارجنٹائن،ا?سٹریلیا، بیلجیئم، بھارت اور ہالینڈکی مضبوط ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں ، افتتاحی میچ میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے خلاف23 جون کو مدمقابل ہو گی، 24 جون کو پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔26 جون کو گرین شرٹس ہالینڈ کے خلاف ایکشن میں دکھائی دیں گے، 28 جون کو پاکستان کا مقابلہ ارجنٹائن کے ساتھ ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں پاکستانی ٹیم 29 جون کو بیلجیئم سے نبردآزما ہوگی۔یکم جولائی کو چیمپئنز ٹرافی کے پوزیشن میچز سمیت ایونٹ کی چیمپئن ٹیم کا بھی فیصلہ ہوگا، چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب اتوار کو کراچی سے ہالینڈ کیلیے روانہ ہوئی، ٹرافی کے لیے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی پر جاری قومی تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ جمعے ہی کو مکمل ہوگیا تھا، ہفتے کو کھلاڑیوں نے ہوٹل کے جم میں فزیکل ٹریننگ کی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain