لاہور( ویب ڈیسک ) وٹامن ڈی کی کمی کے شکار افراد زیادہ تر ہڈیوں کی کمزوری، درد، دمے، دانتوں کے امراض، موٹاپے، پسینے اور ڈپریشن جیسی بیماریوں کا شکار رہتے ہیں۔تاہم اب ایک نئی تحقیق میں وٹامن ڈی کی قلت کا ایک بڑا نقصان سامنے آیا ہے، جو یقینا خواتین کے لیے باعث تشویش ہے۔ماہرین صحت ویسے بھی موٹاپے کے شکار افراد اور حاملہ خواتین کو وٹامن ڈی کی بھرپور مقدار حاصل کرنے کی ہدایت کرتے رہتے ہیں۔وٹامن ڈی کو حاصل کرنے کے لیے اگرچہ کئی طرح کے پھل، غذائیں اور دوائیاں بھی دستیاب ہیں، تاہم اس کا اہم ذریعہ دھوپ کو ہی سمجھا جاتا ہے۔زیادہ تر حاملہ خواتین چڑچڑے پن کی وجہ سے جہاں اپنی غذا کا خیال نہیں رکھ پاتیں وہیں وہ دھوپ سینکنیں سے بھی گریز کرتی ہیں، جس وجہ سے ان میں وٹامن ڈی کی قلت پیدا ہوجاتی ہے۔