تازہ تر ین

طلاق کے بعد ریحام کی آمدنی کا ذریعہ نہیں ،پیسے کہاں سے آرہے ہیں،فواد چو دھری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب کے پیچھے جاتی امرا نظر آرہا ہے ،الیکشن کمیشن دیکھے یہ کتاب کس زمرے میں آتی ہے ؟۔فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ریحام خان طلاق کے بعد کوئی کام نہیں کر رہیں جبکہ وہ شہزادی کی طرح چھٹیاں گزار رہی ہیں ،کبھی وہ ترکی کے فائیو سٹار ہوٹل میں اپنی تصویر بناتی ہیں اور کبھی لندن میں حسین حقانی سے ملاقات کرتی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ طلاق کے بعد ریحام خان کی آمدنی کا ذریعہ نہیں ،پیسے کہاں سے آرہے ہیں اور پھر خرچہ کہاں سے پورا ہورہا ہے؟۔پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ صاف نظرآرہے یہ سب رائےونڈ نیٹ ورک ہے،ماڈل ٹاون مافیاکے بعدرائےونڈمافیا کیسے آپریٹ کرتاہے معلوم ہے،فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کے چاہنے والوں کو اس کتاب سے فرق نہیں پڑتا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain