لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حضرت علی (کرم اللہ وجہہ) کی شہادت سے صرف کوفہ نہیں بلکہ عالم اسلام یتیم ہوگیا، امیر المومنین ؓ حضرت علی ؓ کا لقب ابوتراب بھی ہے، چینل ۵ کے پروگرام مرحبا رمضان سے گفتگو کرتے ہوئے خانم سکینہ مہدی نے کہا کہ 21رمضان مسلمانوں کی یتیمی کا دن ہے، حضرت علی ؓ ابن ابی طالب کو اللہ تعالیٰ نے بہت فضیلت بخشی ہے ، نبی اکرم نے فرمایا علی ؓ کا چہرہ دیکھنا عبادت ہے ، صحابہ ؓ نے پوچھا اگر چہرہ نہ دیکھ سکیں تو ، آپ نے فرمایا انکا ذکر کرنا بھی عبادت ہے ، اگر یہ بھی ممکن نہ ہوسکے تو علی ؓ کی محبت دل میں رکھنا بھی عظیم عبادت ہے ، مولا علی ؓ کی شان و فضیلت بیان کرنے پر آئیں تو دن رات ختم ہوجائیں لیکن انکے فضائل ختم نہ ہوں، کیونکہ نبی کریم خود حضرت علی ؓ کے فضائل محافل میں بیان کرتے تھے ، آپ نے غدیر کے موقع پر حضرت علی ؓ کا ہاتھ پکڑ کر اعلان عام کیا ” مَن± کُن±تُ مَو±لَآ فَھٰذَا عَلِی’‘ مَو±لَآ “ ( جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کا یہ علی ؓ بھی مولا ہے ) ، حضرت علی ؓ کی بہادری ، شجاعت اور سخاوت کے واقعات سے اسلام کی تاریخ بھری پڑی ہے ، آپ ؓ کی بہادری کی وجہ سے آپؓ کو حیدر یعنی” اللہ کا شیر “ کے لقب سے بھی نوازا گیا، علامہ ضیاءاللہ شاہ بخاری نے کہا کہ ” مولا علی ؓ “ سے محبت رکھنے والا مومن اور بغض رکھنے والا کافر ہے ، حضرت علی ؓ ابن ابی طالب بیواو¿ں ، غریبوں ، بے سہاروں اور مسکینوں کیلئے امید اور روشنی کی کرن تھے، آپ ؓ کی شہادت کے بعد کوفہ میں افسردگی اور غم کی فضا چھا گئی، کیونکہ آپ ؓ خود فاقے میں رہ لیتے لیکن کبھی کسی سائل کو خالی نہ لوٹاتے، ایک مرتبہ آپ ؓ رکوع میں تھے سائل آیا اور سوال کیا تو آپ ؓ نے رکوع کی حالت میں ہی اسے اپنی انگوٹھی اتار کر دیدی، نبی کریم نے فرمایا جو علیؓ سے دشمنی رکھے گا وہ مجھ سے دشمنی رکھے گا اور جو علیؓ سے دوستی رکھے گا وہ مجھے اپنا دوست پائیگا۔





































