تازہ تر ین

پاکستان میں کامیاب پولیو مہم پر بل گیٹس کا آرمی چیف کو فون

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) دنیا کی امیر ترین شخصیت اور مائیکر و سافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران امریکی شخصیت نے کامیاب انسداد پولیو مہم پر پاک فوج کی شاندار کارکردگی کو بے حد سراہا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں کہا گیاہے کہ ٹیلیفونک رابطے کے دوران آرمی چیف نے بل گیٹس کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے بہترین مفاد میں مسلسل تعاون جاری رکھیں گے اور پولیو کے انسداد کے نیک کام سے متعلق بل گیٹس کی کوششوں کو سراہا۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں صرف ان تین ممالک میں شامل تھا جس میں 2014اور2015میں پولیو کے زیادہ کیسز سامنے آئے ،دیگر دو ممالک افغانستان اور صومالیہ ہیں اور اس بات کا خدشہ تھا کہ پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کر دی جائیں گی اور اس کا مطلب یہ تھا کہ اس سے پاکستان کا کاروبار انتہائی متاثر ہوتا۔ ذرائع کے مطابق ا±س وقت فاٹا میں دہشت گرد پولیو ویکسین کی اجازت نہیں دے رہے تھے اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا ،مزید یہ کہ دہشت گردوں نے پولیس ویکسین کو نقصان دہ قرار دے دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاک فوج کو وزارت صحت کے ساتھ پولیو میڈیا مہم کا ہدف سونپا گیا۔ اس موقع پر پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی مہیا کی گئی اور اسوقت فاٹا میں خصوصی طورپر پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی مہیا کی گئی اور اس حوالے سے خصوصی طور پر کوششیں کی گئیں۔ذرائع کے مطابق نہ صرف فاٹا بلکہ پورے پاکستان میں پاک فوج کو یہ ہدف سونپا گیا جس سے وہ کامیابی سے عہدہ براہو ئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain