لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اشفاق احمد کہتے ہیں باباوہ ہوتا ہے جو سب کیلئے سہولتیں پیدا کرتا ہے،احمد پرویز بھی آج سے ہمارے بابے ہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت کی ،سموگ کمیشن کے احمد پرویز نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کردی،اس پر عدالت کی جانب سے رپورٹ اور تجاویز کی تعریف کی گئی۔چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اشفاق احمد کہتے ہیں باباوہ ہوتا ہے جو سب کیلئے سہولتیں پیدا کرتا ہے،احمد پرویز بھی آج سے ہمارے بابے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آنے والے دسمبر میں سموگ قابل برداشت نہیں،عدالت نے رپورٹ ویب سائٹ اور پرنٹ میڈیامیں شائع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ پر حکومت اور عوام کی رائے کے بعد عملدرآمد کی طرف جائیں گے۔