لاہور(ویب ڈیسک): موٹر وے پولیس نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا راوی ٹول لازہ پر چالان کردیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ڈرائیور کے ہمراہ موٹر وے پر سفر کر رہے تھے کہ موٹر وے پولیس نے تیز رفتاری کے باعث ان پر 750 روپے چالان کیا گیا۔گاڑی سابق وزیر اعظم کا ڈرائیور چلا رہا تھا تاہم ان کی جانب سے چالان فوری ادا کیا گیا۔





































