لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں عیدالفطر کی آمد نزدیک آتے ہی لاہوریوں کی کثیر تعداد شاپنگ مالز اور بازاروں میں امڈ آئی شہریوں نے عید کی خصوصی شاپنگ کیلئے مختلف مالز کے ساتھ ساتھ بازاروں میں کا رخ کر لیا اور اپنی پسند کی ڈھیر ساری شاپنگ کی بازاروں میں شہریوں کے رش کے باعث دکانداروں نے بھی موقع سے خوب فائدہ اٹھایا اور شہریوں سے من مانگی قیمتیں وصول کیں جبکہ اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے موقع پر مختلف دکانوں پر دکانداروں نے غیر معیاری اشیاءکی فروخت شروع کر دی ہے اور وہ ان غیر معیاری اشیاءجن میں جعلی میک اپ کا سامان سمیت کاسمٹیکس ،جوتے اوردیگر اشیاءشامل ہیں شہریوں سے منہ مانگے داموں وصول کررہے ہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مارکیٹوں کمیٹیوں کوفوری طور پر تمام مارکیٹوں کادورہ کرنے کا حکم جاری کرے تاکہ بازار میں فروخت ہونے والی غیر معیاری کپڑے اور جوتے و دیگر اشیاءکی فروخت کو روکا جا سکے۔





































