تازہ تر ین

بڑے پہلوان سیاسی اکھاڑے میں اتر گئے ، کاغذات جمع کرانیکا وقت ختم

اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور (نمائندگان خبریں) انتخابی گہما گہمی عروج پر، بڑے بڑے سیاسی کھلاڑیوں کی انٹری، آخری دن کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کیلئے امیدوارں کا رش رہا بڑے پہلوان سیاسی اکھاڑے میں اتر آئے۔ خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، عمران خان، بلاول بھٹو اور پرویز مشرف نے کاغذات جمع کرا دیئے۔ شہباز شریف نے سوات کا مورچہ سنبھال لیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی یوٹرن لیتے ہوئے ملتان سے سامنے آ گئے۔ پرویز مشرف چترال اور لیہ سے الیکشن لڑیں گے۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے این اے 53 اسلام آباد اور این اے 35 بنوں سے نمائندے کے ذریعے کاغذات جمع کرا دیئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے نمائندے نے چترال این اے 1 اور لیہ این اے 188 سے کاغذات جمع کرا دئیے۔ شہباز شریف سوات کے حلقے این اے 3 سے بھی انتخابی اکھاڑے میں اتر آئے۔حمزہ شہباز این اے 124 اور این اے 132 لاہور سے میدان میں ہوں گے۔ مریم نواز این اے 127 کے بعد این اے 125 سے بھی قسمت آزمائی کریں گی سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی این اے 53 اسلام آباد سے کپتان کے سامنے آ گئے۔ مہتاب عباسی نے بھی این اے 53 سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق این اے 131 سے عمران خان کا مقابلہ کریں گے جبکہ سپیکر ایاز صادق نے این اے 133 اور این اے 125 سے کاغذات جمع کرائے۔امیر مقام سوات این اے 2 اور پی کے 4 سے قسمت آزمائی کریں گے۔ بلاول بھٹو این اے 8 ملاکنڈ سے بھی ان ایکشن ہوں گے، فرحت اللہ بابر نے ان کے کاغذات جمع کرائے۔خرم دستگیر این اے 81 گوجرانوالہ سے انتخاب لڑیں گے۔ طارق فضل چودھری این اے 52 اور 53 سے میدان میں ہوں گے۔ جاوید ہاشمی نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے این اے 155 اور 158 ملتان سے کاغذات جمع کرا دیئے۔ گلوکار جواد احمد این اے 131، 132 اور 246 سے عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے مدِمقابل ہوں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے این اے 72 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ اسلم رئیسانی پی پی 35 مستونگ سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ارباب غلام رحیم نے جی ڈی اے کے پلیٹ فارم سے عمر کوٹ پی ایس 52 سے نامزدگی فارم جمع کرا دیے۔ ڈپٹی میر راﺅ شہاب الدین نے شہباز شریف کے این اے 132سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،لیگی رہنما چودھری امجد مصطفی نے پی پی 159سے ،جمہوری وطن پارٹی کے راشد علی نے این اے 132سے،سپیکر ایاز صادق کے نمائندے احمد ایاز نے این اے 133سے ،عبدالمجید نمبردار نے پی پی 166سے، رہنما ن لیگ حمزہ شہباز نے این اے 132سے، تحریک لبیک کے حسام منیر نے پی پی 151سے، عبدالزاق نے پی پی 166سے، لیگی رہنما محمد علی میاں نے پی پی 159سے، پی پی 166سے لیگی رہنما مریم نواز نے پی پی 173سے، این اے 127سے اور این اے 125سے کاغذات نامزدگی ،جمع کرائے جبکہ کاغذات نامزدگی ان کے نمائندے تنویر ضیا بٹ نے جمع کرائے ۔سابق وزیر خواجہ سلمان رفیق نے پی پی 158سے، این اے 125سے میاں مرغوب نے، میاں مرغوب کے کاغذات نامزدگی ان کے نمائندے محمد عامر نے جمع کرائے۔ این اے 125سے آزاد امیدوار ملک محمد وسیم ،پی ٹی آئی کے امیدوار نذیر چوہان نے پی پی 167سے کاغذات نامزدگی جمع کراے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور سے حلقہ این اے 131 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں عمران خان کے کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے متعلقہ ریٹرنگ افسر کے روبرو جمع کروائے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain