تازہ تر ین

غیر جانبدار نگران حکومت ، مشرف کیلئے آسانی پیدا ہو گئی : امجد اقبال ،عمران کے طیارے پر تنقید بلا جواز : اعجاز حفیظ ، مشرف کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے : افضال ریحان ، تبدیلی کے دعویدار قول و فعل کا خیال رکھیں : ضمیر آفاقی ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار ‘ ‘ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا ہے کہ شیح رشید بڑے سینئر سیاست دان ہیں اور بڑے عرصے سے اپنے حلقے سے جیتتے آ رہے ہیں۔فیصلے میں جج صاحب نے ریمارکس دیے کہ اس کا فیصلہ ہو جانا چاہئے کس بات پر نااہل کیا جا سکتا ہے اور کس پر نہیں۔چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ رشید بارے چہ مگوئیاں شروع ہو چکی ہیں۔شیخ رشید کو آزادی بھی مل گئی ہے اب وہ خود کو پہلے سے زیادہ صادق و امین کہلوائیں گے۔جو لوگ کہتے ہیں ہم تبدیلی لائیں گے انہیں قول و فعل کا خیال رکھنا چاہئے۔پاکستان کی سیاست میں مشرف کا کوئی مستقبل نہیں۔ سینئر صحافی امجد اقبال نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ وہ عوام کی دعاﺅں سے سرخرو ہوئے ویسے شیخ رشید کئی مرتبہ سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔عدالتوں کا احترام سب کو کرنا چاہئے لیکن فیصلوں پر رائے تودی جا سکتی ہے۔اسراف نہیں ہونا چاہئے لیکن جو بندہ افورڈ کر سکتا ہے تو اس پر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔ میں سمجھتا ہو عدالت کو مشرف کو موقع دینا چاہئے جو وہ دے بھی رہی ہے۔ اس وقت غیر جانبدا ر نگران حکومت ہے مشرف آزادی کے ساتھ اپنا کیس لڑ سکتے ہیں۔ کالم نگاراعجاز حفیظ نے کہا سب سے پہلے تو یہ ذہن میں رکھنا چاہئے یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اور ماننا پڑے گا اکثریت نے فیصلہ دیا ہے۔ایک بات ہے شیخ رشید ہر حکومت کے لئے خوش قسمت ثابت ہوئے ۔شیخ رشید کو یقینی طور پر عدالتی فیصلے سے سیاسی طور پر فائدہ ہوا لیکن آخری فیصلہ تو عوام نے ہی کرنا ہے۔شیخ رشید ہمیشہ ڈبل سیٹ سے لڑتے ہیں۔اگر زلفی بخاری کا نا م ای سی ایل میں تھا تو ان کے باہر جانے پر تنقید کی جا سکتی ہے۔عمران خان کے چارٹر طیارے پر سفر پر تنقید کی جارہی ہے ن لیگ کے تو کئی چارٹر طیارے ہیں۔مشرف کو چاہئے تھا وہ آ جائیں لیکن وہ نہیں آئیں گے۔پاکستان میں سب کچھ ہے لیکن علاج کے بہانے سب باہر چلے جاتے ہیں کالم نگارافضال ریحان نے کہا کہ کسی کے لئے تاحیات نااہلی معمولی بات نہیں ہوتی۔انصاف وہ ہوتا ہے جو ہوتا نظر آئے۔ میرے خیال میں جہانگیر ترین کو بھی نااہل نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔سیاسی معاملات کے فیصلے عوام کو کرنے دیے جائیں۔عمران خان ایک اہم شخصیت ہیں ظاہر ہے ان کا استقبال کیا جانا تھااس پر تنقید نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کو پکڑ کرپیش کرنا چاہئے۔سیاستدان نوے پیشیاں بھگتیں اور مشرف باہر بیٹھے رہیں یہ کہاں کا انصاف ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain