تازہ تر ین

افغان حکام نے پاکستان کے سب سے مطلوب شخص مُلافضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

کابل (ویب ڈیسک) افغان وزارت دفاع نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کردی۔افغان وزارت دفاع کے ترجمان محمد ردمنیش نے کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افغان صوبے کنڑ میں امریکی فوجی کارروائی میں ملا فضل اللہ مارا گیا۔طالبان نے عیدالفطر کے موقع پر غیر مشروط جنگ بندی کا اعلان کردیادوسری جانب ترجمان امریکی فوج نے بھی ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ترجمان امریکی فوج لیفٹینینٹ کرنل مارٹن کا کہناتھا کہ 13 اور14 جون کی درمیانی شب امریکی فوج نےکنڑ میں کارروائی کی جس میں دہشت گرد تنظیم کو نشانہ بنایا گیا اور اس حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ہوگیا۔ملا فضل اللہ 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور اس پر ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملہ کرنے کا بھی الزام تھا جب کہ وہ پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا۔امریکا نے ملا فضل اللہ کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا تھا اور اس سے متعلق اطلاع دینے والے کے لیے 50 لاکھ ڈالر انعام کا بھی اعلان کیا تھا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain