لاہور(ویب ڈیسک) ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سکھر سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔بحریہ ٹاؤن لاہور اور کراچی میں بھی عید الفطر کے اجتماعات ہوئے، صدر مملکت ممنون حسین نےسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں نماز عید ادا کی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گارڈن ٹاؤن لاہور، گورنر سندھ محمد زبیر نے باغ جناح، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بادشاہی مسجد،شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور،خورشید شاہ نے سکھر اور سراج الحق نے منصورہ میں نماز عید ادا کی۔عید اجتماعات کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں کی سخت نگرانی کی گئی۔