لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اورشہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، بہالپور اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زلزلے کے بعد عید کی خوشیاں منانے میں مصروف شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.3ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز زمین میں 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔





































