تازہ تر ین

چیف جسٹس نے خواجہ سراﺅں کو بڑی خوشخبری دیدی

لاہور(ویب ڈیسک )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خواجہ سراو¿ں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ایک کمیٹی قائم کرتے ہوئے فوری طور پر سفارشات طلب کرلیں۔عدالتی حکم پر کمیٹی نے اپنی سفارشات سپریم کورٹ میں پیش کردیں، جس کے مطابق خواجہ سراو¿ں کے شناختی کارڈز 7 دن میں مفت بنائے جائیں گے اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر40 کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سراو¿ں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ورکشاپ منعقد کی جائے، جس کے لیے کمیٹی کو لاءاینڈ جسٹس کمیشن کا پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے عیدالفطر کے پہلے روز لاہور کے فاو¿نٹین ہاو¿س کے دورے کے موقع پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے انہیں شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کی شکایت پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور متعلقہ حکام سمیت اخوت فاو¿نڈیشن کے امجد ثاقب کو آج طلب کیا تھا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے آج لاہور رجسٹری میں خواجہ سراو¿ں کو شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے خواجہ سراو¿ں کو شناختی کارڈ کی فراہمی سے متعلق کمیٹی قائم کرتے ہوئے فوری طور پر سفارشات طلب کرلیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ سراو¿ں کے شناختی کارڈ ون ونڈو طریقے سے بننے چاہئیں۔جسٹس ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ تمام اقدامات کو خود آن لائن مانیٹر کرے گی اور میں خود اسے سپروائز کروں گا’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain