تازہ تر ین

الیکشن کمیشن نے فاروق ستار ،پرویز مشرف اور اسد اللہ بھٹو پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف، ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور جماعت اسلامی کےنائب امیر اسداللہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست پر کراچی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں این اے 245،241 اور 247 کے حلقے شامل ہیں۔ریٹرننگ افسر احسان خان نے حلقہ این اے 245 سے ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جس کےبعد انہیں مسترد کردیا گیا۔ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ ایم کیوایم رہنما فاروق ستار 2 مقدمات میں مفرور ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں مفروری کا ذکر نہیں کیا جس بنائ پر ان کے کاغذات مسترد کیے گئے۔ ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ اب تک 28 مقدمات میں ضمانت کراچکا ہوں، ریٹرننگ افسر نے جن مقدمات کا ذکر کیا ان میں بھی مقامی عدالتوں سے ضمانتیں کراو¿ں گا جب کہ سندھ ہائیکورٹ میں کل اپیل دائر کروں گا۔دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے این اے 1 چترال سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ہیں جہاں ریٹرننگ افسر محمد خان نے ان کے کاغذات مسترد کیے۔اے پی ایم ایل کے رہنما ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف اس بار نااہل ہونے پر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے لیکن ہم انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس بار بائیکاٹ نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ پرویز مشرف وطن واپس ا?نا چاہتے تھے لیکن ان کی واپسی میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہے، جب مشرف واپس نہیں ا?تے تو کہا جاتا ہے کہ وہ واپس نہیں ا?نا چاہتے اور جب ا?نا چاہتے ہیں تو ان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک کردیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی سےمتعلق کیس میں انہیں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم وطن واپس نہ ا?نے پر عدالت نے سابق صدر کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا حکم واپس لے لیا تھا۔علاوہ ازیں کراچی کے حلقہ این اے242 سے جماعت اسلامی کےنائب امیر اسداللہ بھٹو کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیئے گئے ہیں۔جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اسداللہ بھٹو بینک ڈیفالٹر کی لسٹ میں شامل تھے جس بنائ پر ان کےکاغذات مسترد کیے گئے۔اسداللہ بھٹو کا کہنا ہےکہ وہ ڈیفالٹر نہیں ہیں یہ بینک کی غلطی ہے جس پر عدالت جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain