تازہ تر ین

عزتیںنہ اُچھالیں ،رات کو آپ کے بڑے اینکرز ججوں کی تضحیک کرتے ہیں ،میر شکیل کو چیف جسٹس نے بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں نجی ٹی وی چینل کے میر شکیل کو کل تک اپنا تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نجی ٹی وی کے مالک کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرشکیل کل تک اپنا تحریری معافی نامہ جمع کرائیں ،فیصلہ کرینگے معافی قبول کریں یا توہین عدالت کانوٹس دیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ معاملہ اب آپ اورعدالت کے درمیان ہے ،اب درخواستگزار کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں رہا۔چیف جسٹس نے کہا کہ بڑادارہ آپ کو ریلیف دے رہا ہے مگر آپ نے اچھا صلہ دیا،آپ نے جج کیلئے بے ہودہ تک کا لفظ استعمال کیا،آپ یہ کیس لڑنا چاہتے ہیں تو ضرور انصاف ہوگا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ نے عدالت کو کس چیز کی دھمکی دی،آپ جج کےخلاف ریفرنس دائر کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں۔جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ تاثر گیا عدالت کا جج کوئی بات کرے تو آپ مقدمہ کرینگے ،آپ شاید بتاناچاہتے تھے بڑی شخصیت اور عدالت کیا چیز ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ تحریری معافی نامے کےلئے ایک دن کی مہلت دیتا ہوں،خدارا اس ادارے کو آزادی سے اپنا کام کرنے دیں،آپ کی ایک ذمہ داری بنتی ہے لوگوں کی عزتیں نہ اچھالیں ،رات کو آپ کے بڑے بڑے اینکر ججز کی تضحیک کرتے ہیں۔عدالت نے میر شکیل کو غیر مشروط تحریری معافی مانگنے کی مہلت دے دی اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain