کولمبیا (ویب ڈیسک )کینیڈا کے شہری ونسٹن بلیک مور کی ایک یا دو نہیں بلکہ 24 بیویاں اور 149 بچے ہیں، یہی وجہ ہے کہ زیادہ بیویاں رکھنے پر عدالت نے انہیں گھر میں ہی 6 ماہ تک نظربندی کی سزا سنا دی۔
سپریم کورٹ آف برٹش کولمبیا نے ایک سے زائد بیویاں رکھنے کے جرم میں دو افراد کو گھر میں نظربند رہنے کی سزا سنائی ہے، جن میں کینیڈا کے ونسٹن بلیک مور اور جیمز اولڈر شامل ہیں۔ونسٹن بلیک مور کو 24 بیویاں رکھنے کی وجہ سے 6 ماہ تک جبکہ جیمز اولڈر کو 5 بیویاں رکھنے کے جرم میں 3 ماہ تک گھر میں نظر بند رہنے کی سزا سنائی گئی ہے۔سپریم کورٹ آف برٹش کولمبیا کے جسٹس شیری این ڈونگن کا کہنا تھا کہ جب یہ دونوں مرد سخت محنت کریں گے اور قانون کو مانیں گے، تب ہی ان کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔دائیں جانب 5 بیویاں رکھنے والے جیمز اولڈر جب کہ بائیں جانب 24 بیویاں رکھنے والے بلیک
ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے کچھ بیویوں کی عمر شادی کے وقت 15 سال سے کم تھی، یہی وجہ ہے کہ ابتدائی سزا میں دونوں مردوں کی 12 ماہ تک نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔جسٹس شیری این ڈونگن نے واضح طور پر بتایا کہ بلیک مور کا 24 شادیاں کرنے کا فیصلہ ذاتی تھا، یہ اقدام ان کے عقائد سے تعلق نہیں رکھتا جب کہ اولڈر کے مذہبی عقائد کے مطابق ایسا ماضی میں ہوا کرتا تھا۔گھر میں نظربندی کے دوران مذکورہ افراد صرف کام کے لیے باہر جا سکتے ہیں یا پھر کسی طبی ایمرجنسی کے لیے باہر نکل سکتے ہیں۔علاوہ ازیں سزا کے دوران بلیک مور کو 150 گھنٹے اور اولڈر کو 75 گھنٹے کمیونٹی کے لیے بھی خدمات انجام دینا ہوں گی۔