برمنگھم(سی پی پی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ستمبر میں کولمبین باکسر سے فائٹ کریں گے، عامر خان کی یہ رواں سال میں دوسری فائٹ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس سے فائٹ کا اعلان کررکھا ہے، باکسر عامر خان کی رواں سال یہ دوسری فائٹ ہوگی، اس سے پہلے وہ کینیڈین باکسر کو اپریل میں شکست دے چکے ہیں، انہوں نے حریف باکسر کو چالیس سیکنڈ میں شکست دی تھی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا ہے کہ ورگاس مضبوط حریف ہے جو دنیا کے ٹاپ باکسرز کے ساتھ مقابلہ کرچکا ہے، برمنگھم کے شائقین کو اچھی فائٹ دیکھنے کو ملے گی۔ کولمبیا کے باکسر سیموئیل ورگاس اپنے آخری تین مقابلوں میں شکست سے دوچار ہوئے ہیں، انہیں ڈینی گارشیا، ایرول اسپینس جونیئر اور عامر خان نے نے شکست دی تھی۔ یہ بھی پڑھیئے:مصباح الحق نے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیاپریس کانفرنس میں باکسر عامر خان کے ہمراہ ان کے والد شاہ خان اور اہلیہ فریال مخدوم بھی موجود تھیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے باکسنگ کے فروغ کے لیے عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کے انعقاد کے انعقاد پر پرجوش ہوں، پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ لارہے ہیں، ورلڈ باکسنگ کونسل سب سے بڑا باکسنگ ادارہ ہے، ہر کوئی کرکٹ کو فروغ دیتا ہے، باکسنگ کو آگے بڑھانے والے کم ہیں۔