لندن (خصوصی رپورٹ) برطانیہ میں پہلی دفعہ وزراءاور اشرافیہ نے انتہائی خفیہ طریقے سے ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی ریہرسل کی ہے۔ یہ پیش رفت گزشتہ ہفتے ملکہ برطانیہ کی سینٹ پال کیتھڈرل میں ہونے والی تقریب میں عدم شرکت کے بعد سامنے آئی ہے۔ ملکہ نے خرابی صحت کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کی تھی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اس ریہرسل کو ”کیسل ڈوو“ کا نام دیا گیا۔
