جرمنی کی پولیس نے حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے ایرانی سیاستدانوں کو بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کرنے پر ایرانی سفارتکار کو حراست میں لیا ہے جبکہ آسٹریا نے ایرانی سفارت کار کو حاصل سفارتی استثنیٰ ختم کر رہا ہے۔ایرانی سفارتکار ویانا میں ایرانی سفار خانے میں تعینات ہے۔شبہ ہے کہ ایرانی سفارتکار فرانس میں جلا وطنی کاٹنے والے حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے ایرانی سیاست دانوں کو بم دھماکے میں ہلاک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔آسٹریا کے حکام نے بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ایرانی سفارت کار اور دیگر دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔
