اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال نومبر کے مہینے سے پاک چین دوستی کی عظیم الشان تاریخ میں ایک اور سنہری باب کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کلچرل کمیونیکیشن سنٹر کی ٹیلنٹ کوریڈور سکیم کے تحت ایک ہزار پاکستانی نوجوانون کو چین میں ووکیشنل تربیت دینے کے پروگرام کا آغاز ہونے جا رہا ہے اس ٹریننگ سکیم کیلئے ملک بھر سے طلبا کا میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا۔ چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں تربیت کیلئے انہیں بھیجا جائے گا جہاں ان کی رہائش سے لے کر پڑھائی تک کے تمام اخراجات کیلئے انہیں وظیفہ دیا جائے گا۔
