تازہ تر ین

11سالہ مسلمان بچے نے دنیا بھر میں یکدم شہرت حاصل کر لی ،تعریفوں کی بھرمار

نائجیریا( ویب ڈیسک ) منفرد صلاحیتوں کے حامل نائجیریا کے 11 سالہ کریم وارث کے مصوری کے فن پاروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔صرف 6 سال کی عمر سے مصوری کرنے والے 11 سالہ کریم وارث نے کارٹون کیریکٹرز کے اسکیچ بنانے شروع کیے اور جیسے جیسے ان کا مشاہدہ بڑھتا گیا ان کے فن میں مزید نکھار پیدا ہوگیا۔ کریم وارث کی پینٹنگز حقیقت سے قریب تر ہونے کے باعث دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔زمانہ طالب علمی میں ہی کریم وارث کو اچھے اساتذہ میسر ا±ٓئے جنہوں نے اس کم سن طالب علم میں چھپی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے میں مدد فراہم کی۔ اساتذہ کی حوصلہ افزائی اپنی جگہ تاہم غربت کے باعث وہ کسی بڑی اکیڈمی میں داخلہ نہ لے سکا۔ کریم وارث کی والدہ جو پیسے جیب خرچ کے لیے دیا کرتی تھیں ان سے وہ ڈارئنگ شیٹس اور دیگر سامان خرید لیا کرتا۔ کریم وارث کو زیادہ شہرت سوشل میڈیا میں انسٹاگرام پرشائع کی گئی تصاویر سے ملی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain