تازہ تر ین

سعودی عرب میں کھانا ضائع کرنے پر ہزار ریال جرمانے کی تجویز

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی غذائی بینک نے مملکت میں کھانے کو ضائع کرنے والے پر ایک ہزار ریال جرمانے کی تجویز پیش کردی۔سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی جانب سے پیش کردہ اندازے کے مطابق ملک میں تقریباً 40 فیصد کھانا کوڑے دان کی نذر ہوجاتا ہے جب کہ اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں کھانا ضائع کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کو پہلے نمبر پر شمار کیا ہے۔اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے سعودی فوڈ بینک نے کھانا ضائع کرنے والے پر جرمانے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ بچ جانے والے کھانے کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے اور اس ضمن میں شہریوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔تجویز میں حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ ضائع شدہ ایک کلوگرام کی مقدار پر ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain