لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں پر نظر رکھنی چاہیے کہ کہیں وہ غلط سمت میں تو نہیں جارہے چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا حارث سہیل ٹی 20کا پلیئر نہیں میں سمجھتا ہوں اس کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو کھلانا چاہیے تھا۔ سپورٹس جرنلسٹ فرحان نثار نے کہا کہ ہونا یہ چاہیے کہ کیپر کو آرام دے کرا س کی جگہ نیا وکٹ کیپر رکھنا چاہیے میرے خیال میں پی سی بی کو بیک پلان تیار رکھنا چاہیے۔ سپورٹس جرنلسٹ شعیب بٹ نے کہا کہ پاکستان ٹی 20کی نمبر ون ٹیم ہے میں اس کی پرفارمنس پر اب انگلیاں نہیں اٹھائی جائیں بڑی ٹیم سے ٹکرا کر ہی آپ نمبر ون بنتے ہیں ریگولر اوپر سے ہی اوپن کرانی چاہیے تجربات نہیں کرنے چاہیئں۔





































