تازہ تر ین

کینگروزکیخلاف فتح،سرفراز نے فخرکو کریڈٹ دےدیا

ہرارے(آئی این پی)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی سیریز کے تیسرے مقابلے میں جیت کا کریڈٹ اوپننگ بلے باز فخر زمان کو دے دیا ۔ میچ میں کامیابی کے انٹر ویو کے دوران سرفرا ز احمد کا کہنا تھا کہ آج کی پچ پر کھیلنا آسان نہیں تھا لیکن فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں اچھی پوزیشن پر لا کھڑا کیا، آصف علی اور شعیب ملک نے بھی اپنی بیٹنگ سے ٹیم کو عمدہ ٹوٹل تک پہنچنے میں مدد دی ، شاہین شاہ آفریدی گزشتہ دو ،تین سیریز سے ٹیم کے ساتھ جارہا ہے اور ہم اسے پرفارم کرنے کا موقع دینا چاہتے تھے ،خوشی ہے کہ اس نے آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف ایسی کاکردگی کا مظاہرہ کیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain