اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریسلنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) کے سیکرٹری ارشد ستار نے کہا ہے کہ قومی ریسلر محمد انعام بھرپور فارم میں ہیں اور وہ رواں برس شیڈول ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محمد انعام نے کامن ویلتھ گیمز میں ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
