تازہ تر ین

اعصام کاومبلڈن کے مکسڈ ڈبلزمیں فاتحانہ آغاز

لندن (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئے۔ اعصام الحق اور ان کی اسپینش جوڑی دار ایرن ٹیکسا پیرا سنتونجا نے پہلے راﺅنڈ میں ارجنٹائن کے اینڈرس مولٹینی اور ان کی جاپانی جوڑی دار ماکوٹو نینومیا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز پہلے راﺅنڈ میچ میں اعصام الحق اور سنتونجا نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اینڈرس اور ماکوٹو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر دوسرے راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ واضح رہے کہ اعصام الحق مینز ڈبلز دوسرے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain