تازہ تر ین

ٹائٹل معرکے میں پاکستان اور آسٹر یلیاآج مد مقابل

ہرارے (اے پی پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریزکا فائنل میچ (آج) اتوار کو کھیلا جائیگا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ دونوں ٹیمیں فائنل سے قبل کھیلے گئے چھ میچوں میں سے دو میچوں میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں ہیں جس میں سے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے بدلہ چکاتے ہوئے کینگروز کو 45 رنز سے شکست دی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا فائنل میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ آسٹریلیا کیخلاف آخری لیگ میچ میں فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 73 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین شکار کئے، پاکستانی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم 195 رنز ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بناسکی تھی جبکہ آخری راﺅنڈرابن میچ میں آسٹریلیا نے میزبان زمبابوے کو5وکٹوں سے زیرکیا تھا۔آسٹریلوی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت میزبان ٹیم کے پانچ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے اور میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناکر کینگروز کو میچ میں کامیابی کے لئے 152 رنز ہدف دیا جو آسٹریلوی ٹیم نے 19.5اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain