تازہ تر ین

میزبان روس کو شکست دے کر کروشیا ورلڈ کپ سیمی فائنل میں

لاہور (ویب ڈیسک )ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں کروشیا کی ٹیم نے میزبان روس کو شکست دے کر 20سال بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔فشت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں روس کی ٹیم نے میچ کے 31ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی لیکن 8منٹ بعد ہی آندرے کرامیرچ نے کروشیا کے لیے گول اسکور کر کے مقابلہ برابر کردیا۔پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔میچ کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان گول کرنے کی تگ و دو جاری رہی لیکن دونوں ٹیمیں ملنے والے مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھا سکیں اور انتہائی کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔مقررہ وقت میں مقابلہ رہنے کے بعد 30 منٹ کے اضافی وقت میں میچ کو نتیجہ خیز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain