تازہ تر ین

شام میں اسد حکومت نے کلورین گیس کا استعمال کیا

نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ نے ایک سال قبل شام کے شہر دوما میں اسد رجیم کی جانب سے شہریوں کےخلاف کیمیائی گیس کلورین کے استعمال کی تصدیق کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی ذمہ دار ایجنسی نیدمشق کے شمالی قصبے دوما میں اپریل 2017ءکو کیے گئے ایک کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی۔ماہرین پر مشتمل اس کمیٹی نے کئی ماہ تک جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد کہا کہ اسد رجیم دوما میں شہریوں پر کلورین گیس کے استعمال کی مرتکب ہوئی تھی۔ہمیں دوما میں اعصابی گیس کے استعمال کے شواہد نہیں ملے مگر کلورین گیس کے استعمال کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔۔اقوام متحدہ کے ماہرین نے دوما میں ہونے والے کیمیائی حملوں کے بعد 7 مقامات سے کوئی ایک سو سے زاید نمونے جمع کیے تھے۔یہ نمونے اپریل میں ہونے والے کیمیائی حملے کے 2ہفتے بعد حاصل کیے گئے تھے۔تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوما میں اعصابی گیس کے استعمال کا کوئی ثبوت موجود نہیں البتہ شامی فوج کی جانب سے استعمال کردہ اسلحہ کی باقیات میں کلورین گیس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔طبی ماہرین اور امدادی کارکنوں کا کہناتھا کہ شامی فوج کی جانب سے دوما میں ایک گیس بیرل بم گرایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 40 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain