تازہ تر ین

اگر ٹاس جیت جاتے تو پھر بھی یہی کام کرتے ”سرفراز“ سن کر آسٹریلین کپتان کے منصوبے فیل ہوگئے

ہرارے (ویب ڈیسک )پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان آج ٹرائی اینگولر سیریز کا فائنل میچ بس کچھ ہی دیر میں شروع ہو نے جارہاہے جس میں آسٹریلیانے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاہے تاہم سرفراز احمد نے میچ کی حکمت عملی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے باولنگ ہی کرانا چاہتے تھے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہناتھا کہ ٹیم میں آج دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں ، صاحبزادہ فرحان کو سہیل حارث کی جگہ شامل کیا گیاہے اور وہ اوپننگ کریں گے جبکہ عثمان شنواری کی جگہ حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیاہے۔ ان کا کہناتھا کہ تمام لڑکے اچھا کھیل رہے ہیں ،کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ نیچرل گیم کھیلیں اور پریشر لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ سرفراز کا کہناتھا کہ ہم پہلے باولنگ ہی کروانا چاہتے تھے۔ دوسری جانب آسٹریلوی کپتان کا کہناتھا کہ آج کا میچ جیتنے کیلئے میدان میں اترے ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain