تازہ تر ین

راولپنڈی : کیپٹن (ر ) صفدر گرفتاری دینے لیاقت باغ پہنچ گئے

راولپنڈی(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر قومی احتساب بیورو (نیب) کو گرفتاری دینے راولپنڈی میں (ن) لیگ کی ریلی میں پہنچ گئے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے آڈیو بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ آج نیب کو اپنی گرفتاری دے دیں گے تاہم انہوں نے اپنا مقام خفیہ رکھا اور اب وہ راولپنڈی میں (ن) لیگ کی ریلی میں پہنچ گئے۔ ریلی میں چوہدری تنویر، ملک ابرار، شکیل اعوان اور دیگر مقامی پارٹی رہنما موجود ہیں اور کیپٹن (ر) صفدر ریلی کی قیادت کر رہے ہیں جس میں کارکنان کی بڑی تعداد شامل ہورہی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain