لاہور (کرائم رپورٹر) شالیمار کے علاقہ میں مبینہ طور پر موبائل میں بیلنس نہ کروانے پر امام مسجد کا 7 سالہ بچے پر بیہمانہ تشدد، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ ہسپتال میں دم توڑگیا، امام مسجد موقع سے فرار، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ شالیمار کے علاقہ میں مبینہ طور پر موبائل فون میں بیلنس نہ کروانے پر امام مسجد نے مدرسے میں قرانی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آنیوالے 7 سالہ عبدلاحد کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی تو اسے شالیمار ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے فوری طور میو ہسپتال منتقل کردیا جہاں عبدالاحد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی میو ہسپتال چوکی کی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کو بھی اطلاع کردی جبکہ امام مسجد فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے فرار ہونے والے امام مسجد کی تلاش شروع کر دی ہے ۔





































