اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور ہائی کورٹ کو ہدایت جاری کی ہے کہ ریٹائرڈ آرمی افسر کی جانب سے سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے خلاف میڈیکل سکینڈل کی درخواست پر سماعت مقرر کی جائے۔
درخواست گزار ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل انعام الرحیم نے سابق آرمی چیف پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے قانونی طور پر بنائے گئے پاک فوج کے میڈ یکل سٹور گودام کو تحلیل کیا اور اس کے ساتھ ساتھ جعلی اور غیر معیاری ادوایات تیار کروائیں اور فراہم کیں۔ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ میڈ یکل ٹینڈر کا مکمل آڈٹ کرایا جائے۔تاہم سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چند اعتراضات لگا کر درخواست واپس کردی تھی لیکن بعد ازاں درخواست گزار نے رجسٹرار کے فیصلے کے خلاف درخواست جمع کرائی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی سماعت کی۔اس دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ لاہورئی ہائی کورٹ اس معاملے پر جلد فیصلہ کرے گی۔