لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہاکی ٹیم نے اسسٹنٹ کوچ اورسابق ہاکی سٹار ریحان بٹ نے کہا کہ غیرملکی کوچ کے آنے سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے فٹنس کیلئے 10سے بارہ ماہ درکار ہوتے ہیں ابھی فزیکل ٹرینر کو آئے دو ماہ ہوئے ہیں چینل ۵ کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ورلڈ کپ میں جب ٹیم جائے گی تو کھلاڑی 100فیصد فٹ ہوں گے ہاکی میں فکسنگ کی باتیں کرنے والا بے وقوف ہے۔ ہاکی پلیئر محمدثقلین نے کہا کہ غیرملکی کوچ کے آنے سے کافی فائدہ ہوا ہے میں سمجھتا ہوں اگر ٹیم میں بہتری لانی ہے تو نئے لڑکوں کو موقع ملنا چاہیے میں نے نئے لڑکوں میں کافی جوش دیکھا ہے میں یہ نہیں کہتا پرانے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ نہیں لیکن انہیں آرام دینا چاہیے۔