تازہ تر ین

کچی آبادی بارے کیس ، زندگی کے صرف 2 مقصد ، ڈیمز کی تعمیر اور قرض اتارنا : چیف جسٹس

اسلام آباد ( آن لائن) چیف جسٹس نے کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ میری زندگی کے دو ہی مقصد ہیں میں یہاں رہوں یا ریٹائرڈ ہو جاو¿ں اس پر کام جاری رکھوں گا ،پہلا مقصد ڈیمز کی تعمیر اور دوسرا پاکستان کا قرض اتارنا ہے، ہم نے آئندہ آنے والی نسلوں کو مقروض چھوڑ کر نہیں جانا ،مسائل حل کئے جائیں عدالت نے مسائل سے آگاہ کرنے کیلئے بابر اعوان کو عدالتی معاون مقرر کر دیا ہے ۔آسلام اباد میں کچی آبادیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کچی آبادیوں والے بھی انسان ہیں۔کچی آبادیوں والے مسلے،پرنوٹس لیکر آج سماعت کے لیے مقرر کیا۔ کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو بدترین مسائل کا سامنا ہے۔بابر اعوان نے کہا میں نے کل رات آسلام آبادمیں کچھ کچی آبادیوں کاوزٹ کیا۔کل رات ایک ویڈیو دیکھی جوتے پالیش کرنے والے دس سے بارہ سالہ معصوم بچے ڈیم فنڈ میں سو سو روپیہ جمع کرانے لاہور بینک میں پہنچے۔چیف جسٹس نے کہا باجوڑ سے تعلق رکھنے والے بچوں کی ویڈیو دیکھ کر میری آنکھیں بھرآئی۔ بابر اعوان بولے اس ملک کو اللہ تعالی نے بہت سے وسائل سے نوازا ہے اچھی نیت کی ضرورت ہے۔پہلی بار اس قوم کا جذبہ 1965 کیا جنگ میں اور دوسرا شوکت خانم چندہ مہم میں دیکھا۔ تیسرا اب ڈیم فنڈز جمع کرنے ہے جب چھوٹے چھوٹے بچے چندہ دینے لائنوں میں لگے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میری زندگی کے دو ہی مقصد ہیں میں یہاں رہوں یا ریٹائرڈ ہو جاو¿ں اس پر کام جاری رکھوں گا۔پہلا مقصد ڈیمز کی تعمیر اور دوسرا قرض اتارنا ہے۔ہم نے آئندہ آنے والی نسلوں کو مقروض چھوڑ کر نہیں جانا۔چیف جسٹس نے کہا کہ زندہ قوموں کا یہ شیوہ نہیں ہوتا۔ آج ہرپیدا ہونےوالابچہ ایک لاکھ 17 ہزار کا مقروض ہے۔اعتزاز احسن کے مطابق ہم نے اپنی پانچ نسلوں کو مقروض کرلیاہے۔ ڈیمز اور پانی والے مسلے کے بعد قرضوں والا کام شروع کریں گیے۔ممبر پلانگ سی ڈی اے کو کنفوز کرتے ہیں±۔ اپ سے کام نہیں ہوتا تو عہدہ چھوڑدیں۔ممبر پلاننگ سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں آٹھ کچی آبادیاں ریگولر ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کچی آبادیوں کے مکینوں کو مناسب جگہ ملنی چاہیے۔کم ازکم بنیادی سہولیات تو ملنی چاہئیں۔ لوگوں کو پانی اور رہائش نہیں مل رہی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ بابر اعوان کچی آبادیوں کے مسائل سے آگاہ کریں۔عدالت کی جانب سے بابر اعوان عدالتی معاون مقرر کر دیا گیا کرتے ہوئے ایم سی ائی اور آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔کیس کی مزید سماعت اٹھ اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain