تازہ تر ین

سمیع اللہ کو ہاکی ٹیم سے ایشین گیمزمیں بڑی توقعات

کراچی (آئی این پی ) قومی ہاکی ٹیم کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی اولمپیئن سمیع اللہ نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گے ۔ ٹیم میں انتہائی با صلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو ملک و قوم کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایشین گیمز کے دوران 7بار گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پہلی بار گرین شرٹس نے 1958کے ٹوکیو گیمز میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا بعد ازاں جکارتہ، بنکاک، نیو دہلی، بیجنگ ، تہران، گوانگرو گیمز مین گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس کے علاوہ 3بار چاندی کا تمغہ حاصل کرنےکا بھی اعزاز حاصل ہے۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائٹا ہاﺅس میں چین کے وفد سے جنرل منیجر ڈریگن ورلڈ مسٹر جیانشن ماﺅ کی قیادت میں ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کی جانب سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر براہِ راست اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر لیا جائے گا ۔ چین کے وفد کے سربراہ مسٹر جیانشن ماﺅ نے کہا کہ پاکستان میں اسپورٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے کھلاڑیوں کو اگر سہولتیں فراہم کی جائیں تو یہ پاکستان کیلئے بہترین خدمات پیش کر سکتے ہیں ۔ سائٹا پاکستان کے سی ای او پیرزادہ اجمل فاروقی نے کہا کہ ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم سے کامیابی کیلئے پوری قوم کی امیدیں وابستہ ہیں ۔ دعا گو ہیں قومی ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں پہلی پوزیشن حاصل کر نے میں کامیاب ہو جائے گی ۔اس موقع پر مسٹر جیانشی و دیگر بھی موجود تھے۔ ث


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain