لاہور( ویب ڈیسک )ہر کوئی ہی چاہتا ہے کہ بھر پیٹ کھانا کھانے کے بعد فوری اپنے بستر پر آرام کرے، یا کسی کو کھانے کے بعد پھل کھانے کا شوق اٹھتا ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پیٹ بھر کے کھانا کھانے کے بعد بہت سے کام ہیں، جن کو کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے؟اگر آپ نہیں جانتے تو یہاں ایسے 5 کام مندرجہ ذیل ہیں جو اب سے کھانا کھانے کے بعد کرنے سے پرہیز کریں۔
تمباکو نوشی
تمباکو نوشی یعنی سگریٹ وغیرہ سب سے زیادہ اثر آپ کے میدے پر کرتی ہے، کھانا ہضم ہونے کے دوران تمباکو نوشی سے میدے میں جلن بھی ہوسکتی ہے، جبکہ اس سے میدے کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
چائے پینا
کھانا کھانے کے بعد چائے پینا بھی آپ کے نظام ہاضمہ میں عمل دخل کرسکتا ہے، چائے اور کافی میں ایسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو اس نظام کو سست بنا سکتے ہیں۔
نہانا
ویسے تو ناشتے سے قبل نہانے کو ہمیشہ سے زیادہ مثبت عمل سمجھا جاتا رہا ہے، لیکن اگر ا?پ کھانا کھانے کے بعد نہانے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس سے آپ کے ہاضمے کا نظام سست ہوسکتا ہے، کیوں کہ نہانے سے میدے سے باقی حصوں میں جانے والے خون کی رفتار کم ہوسکتی ہے۔
سونا
دن کے کسی بھی وقت پیٹ بھر کھانا کھانے کے بعد سونے کا ارادہ نہ کریں، کیوں کہ اس سے آپ کو آرام تو بالکل نہیں ملے گا، اس کی وجہ یہ یے کہ جب آپ سونے کی کوشش کریں گے تو آپ کا جسم میدے میں کھانے کو ہضم کرنے کے لیے تیزی سے کام کررہا ہوگا، اس سے وزن میں اضافے کا خدشہ بھی بڑھ سکتا ہے۔