تازہ تر ین

احمدشہزاد کا بی سیمپل ٹیسٹ کی درخواست دینے سے گریز

لاہور (صباح نیوز) مثبت ڈوپ ٹیسٹ، احمد شہزاد کا بی سیمپل ٹیسٹ کی درخواست دینے سے گریز۔قومی کرکٹ ٹیم کے معطل بلے باز احمد شہزاد نے پی سی بی کی جانب سے دی گئی 18 جولائی کی ڈیڈ لائن گزار دی ہے اور بورڈ کو اپنے بی سیمپل کی درخواست نہیں دی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کو 18 جولائی تک کا وقت دیا گیا تھا کہ وہ اپنے بی سیمپل کیلئے پی سی بی میڈیکل پینل کو درخواست کرسکتے ہیں تاہم تاریخ گزرنے تک پی سی بی میڈیکل سٹاف کو احمد شہزاد کی جانب سے درخواست موصول نہیں ہوئی۔مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے باعث اوپننگ بلے بازکانام زمبابوے سیریزکےلئے بھی شامل نہیں کیا گیا تھا اورسنٹرل کنٹریکٹ لسٹ سے بھی باہر کیے جانے کاامکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain