تازہ تر ین

ویزا ملنے پر پاکستانی ریسلرزبھارت روانہ

لاہور(آئی این پی)ورلڈ جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 6رکنی قومی دستہ واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہو گیا جس میں 4ریسلرز اور 2 آفیشلز شامل ہیں۔نئی دہلی میں 17سے 22جولائی تک شیڈول ایونٹ میں عنایت اللہ 65 کلو گرام ، غلام غوث 70 کلو گرام، محمد عثمان 79 کلوگرام اور حسیب مصطفی 86 کلوگرام کیٹگریز میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سہیل رشید بطور کوچ اور محمد ریاض بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان، عراق اور افغانستان کے ریسلرز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کی جانب سے ایونٹ منسوخ یا بھارتی رکنیت معطل کیے جانے کا خدشہ تھا جس پر انڈین ریسلنگ فیڈریشن نے وزارت داخلہ کے حکام سے پاکستانی ریسلرز کو ویزے جاری کرنے کی درخواست کی جسے قبول کرلیا گیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain