Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • عمان مین الفحل ٹرمینل نے دھماکے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا
    • پانی کی قلت کا خدشہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت
    • بجٹ میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر زرعی آلات اور کھاد مہنگی ھونےکا امکان
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    زیادہ سے زیادہ لوگوں کا ووٹ یقینی بنانے کیلئے نادرا کا اہم فیصلہ

    By Daily Khabrainجولائی 20, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (ویب ڈیسک)25 جولائی کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ووٹ کے یقینی بنانے کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) نے انتہائی اہم فیصلہ کیا ہے۔نادرا کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شناختی کارڈ کے حصول کے لیے درخواست دینے والوں کو قومی شناختی کارڈ 25 جولائی سے پہلے جاری کردیے جائیں گے۔نادرا کی جانب سے یہ فیصلہ رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے ووٹ ڈالتے وقت شناختی کارڈ دکھانے کی شرط پوری کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔چیئرمین نادرا عثمان مبین کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن افراد کے شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہوچکی ہے وہ بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شناختی کارڈز کی چھپائی 24 گھنٹے جاری رہے گی اور اگر کسی فرد کے شناختی کارڈ ملنے کی تاریخ 25 جولائی کے بعد تھی تو بھی اسے پہلے کارڈ جاری کردیا جائے گا۔نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کے حصول کی تمام نارمل درخواستوں کی کیٹگری بھی ایگزیکٹو میں تبدیل کردی گئی ہے اور متعلقہ کوریئر کمپنی کو بھی شناختی کارڈز کی ترسیل یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔16 جولائی سے پہلے دی گئی درخواستوں کو 25 جولائی سے قبل نمٹانے کی پوری کوشش کی جائے گی تاہم اس دوران 16 جولائی کے بعد دی جانے والی درخواستوں پر بھی کام جاری رہے گا۔الیکشن والے دن بھی نادرا کے تمام دفاتر دوپہر دو بجے تک کھلے رہیں گے۔ وہ افراد جنہوں نے 16 جولائی کے بعد شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے درخواست دی ہے انہیں پرانا شناختی کارڈ اپنے پاس رکھنے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ وہ الیکشن والے روز کارڈ دکھا کر ووٹ کاسٹ کرسکیں۔خیال رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد اس وقت 10 کروڑ 59 لاکھ 60 ہزار ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور

    تازہ ترین

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.