Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایران کے خلاف کام کرنے والے امریکی اڈوں کی خطے میں سخت نگرانی ہدف کو نشانہ بنائیں گے اراقچی
    • موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا
    • اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے
    • فرینچ فرائز مسلسل کھانا ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ کرتا ہے: تحقیق میں انکشاف
    • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور
    • نادیہ خان کی حمایت میں عتیقہ اوڈھو سامنے آ گئیں
    • اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار
    • آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟
    • آرڈر کی رفتار کئی گنا بڑھانے کی تیاری، ایمیزون کا نیا AI روبوٹ توجہ کا مرکز بن گیا
    • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان
    • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
    • عالمی منڈی سونے کی قیمت میں کمی پیٹرولیم مصنوعات ڈالر سستا ہو گیا
    • 961 دن کا طویل انتظار ختم، پاکستان نے فٹبال میں فتح اپنے نام کر لی
    • کشمیر میں سیاسی ہلچل عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے
    • غزہ میں جھڑپوں کے دوران جنرل سیکورٹی سروس کے کئی سینئر ارکان ہلاک اسرائیلی فوج کا دعوی
    • عمان مین الفحل ٹرمینل نے دھماکے کے بعد دوبارہ کام شروع کر دیا
    • پانی کی قلت کا خدشہ پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت
    • بجٹ میں لیپ ٹاپ کمپیوٹر زرعی آلات اور کھاد مہنگی ھونےکا امکان
    • لاہور: درباروں کے نذرانوں اور چندوں میں ’بڑے پیمانے پر گھپلے‘، متعدد سرکاری افسران اور اہلکاروں کو سزائیں
    • انڈوں کا زیادہ استعمال یادداشت کی کمزوری کے خطرے کو کم کر سکتا ہے: نئی تحقیق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وعدہ کرتا ہوں پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکال کر دکھائیں گے، عمران خان

    By Daily Khabrainجولائی 20, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بہاولپور(ویب ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر عام انتخابات کے نتیجے میں معلق پارلیمان بنتی ہے تو یہ ملک کے لیے بڑی بدقسمتی ہو گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کو ایک طاقتور پارلیمان کی ضرورت ہے جب کہ معلق پارلیمان ہمیشہ کمزور ہوتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنما کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں اس لیے دونوں جماعتوں کے ساتھ حکومتی اتحاد بنانے سے بہتر ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں۔دوسری جانب بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام آدمی کے ساتھ وہ کیا گیا جو دشمن بھی نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکمرانوں کے بچوں کا رہن سہن دیکھیں اور دوسری طرف عوام کی بڑی تعداد غربت کی لکیر کے نیچے رہ رہے ہیں اس لیے جو 25 جولائی کو ووٹ نہیں دے گا وہ خود غرضی کی زندگی گزار رہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جو حکومت بھی جاتی ہے وہ دو چیزیں چھوڑ کر جاتی ہے، ایک خالی خزانہ اور دوسرا مولانا فضل الرحمان۔انہوں نے کہا کہ یہاں 90 فیصد ٹیکس عوام سے لیا جاتا ہے لیکن عوام کا پیسہ چوری ہونے کی وجہ سے عوام پر ٹیکس میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ملک پر عائد قرضہ عوام کو ادا کرنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 10 سال پہلے ڈالر 60 روپے کا تھا جو آج 130 روپے تک پہنچ گیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شریف خاندان نے میٹرو مال بنانے کے لیے بنائی، ملتان میٹرو پر 60 ارب روپے خرچ ہوئے لیکن وہاں خالی بسیں چلتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو اداروں کو ٹھیک نہیں کر سکتا وہ کرپشن نہیں روک سکتا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی اپنی باریوں میں کرپشن نہیں روک سکے تو اب کیا کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں پولیس کا محکمہ ٹھیک کیا، آج خیبرپختونخوا کی پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہے، وعدہ کرتا ہوں پاکستان کو قرضوں کی دلدل سے نکال کر دکھائیں گے۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ ن لیگ نے 5 سال میں کسانوں کا معاشی قتل کیا ہے لیکن ہم کاشت کاروں کو پیسے نہ دینے والی ملوں کو بلیک لسٹ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج پانی کی کمی سمیت کسان ہر قسم کی مشکلات کا شکار ہے لیکن ہمارے منشور میں کسانوں کے لیے خصوصی پیکج ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    موبائل سمز کی ملکیت ایک سال تک محدود؟ پی ٹی اے کا اہم بیان آ گیا

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبور

    تازہ ترین

    اے آئی صرف نوکری ہی نہیں، اور بھی بہت کچھ چھین سکتی ہے

    اڈیالہ جیل سے علاج کیلئے لایا گیا قیدی اسپتال سے فرار

    آن لائن پروپیگنڈا اور جذباتی استحصال،کالعدم بلوچ تنظیمیں نوجوانوں کو کیسے ورغلا رہی ہیں؟

    کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی پر نئی دہلی میں احتجاج کا اعلان

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.