لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حساس اداروں کی جانب سے وزارتِ داخلہ اور الیکشن کمیشن کو پیش کی گئی رپورٹ میں عام انتخابات کے روز چاروں صوبوں میں دہشتگردی کے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے روز دہشتگردی کے واقعات ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند جماعتیں، پنجاب میں کالعدم تنظیمیں، سندھ میں ایم کیو ایم لندن، خیبر پختونخوا میں مختلف دہشتگرد تنظیمیں اور فاٹا میں پشتون تحفظ موومنٹ امن وامان کی صورتحال کو خراب کر سکتی ہیں جبکہ دہشتگردی کے واقعات کا بھی خطرہ ہے۔حساس اداروں کی جانب سے مرتب کی گئی اس اہم رپورٹ پر الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان نے تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سیکیورٹی اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سوشل میڈیا پر اہم شخصیات کو بدنام کرنے کے پروپیگنڈہ کی شکایات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ فیس بک سے تعاون اور ڈیٹا کے حصول کا کوئی معاہدہ نہیں ، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں پی تی آئی ورکرز کی طرف سے گدھے پر تشدد ، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس سنیٹر رحمان ملک کے زیر صدارت ہوا، ڈائریکٹرایف آئی اے نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اہم شخصیات کو بدنام کرنے پر شہلا رضا ، میر صادق عمرانی، میاں طارق، طلحہ محمود، پیر صدرالدین شاہ، اور عائشہ گلالئی سمیت کئی شخصیات نے شکایات درج کرائی ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں کے اپنے اپنے میڈیا سیل ہیں، کچھ سیاسی جماعتوں کے میڈیا سیل بیرون ملک بھی آپریٹ ہوتے ہیں، ایک پارٹی کی طرف سے مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے تو دوسری پارٹی اس سے بھی گندہ مواد اپ لوڈ کرنے کی کوشش کرتی ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہناتھا کہ فیس بک سے تعاون اور ڈیٹا کے حصول کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، عدالتی حکم کی روشنی میں فیس بک انتظامیہ سے رابطہ کرتے ہیں، انہو ںنے کہا کہ جعلی امیدوار کی طرف سے انتخابی نشان قبر کی پوسٹ پھیلانے کی انکوائری شروع کردی ہے، یاد رہے کہ گذشتہ روز سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کمیٹی کو بتایا کہ پولنگ اسٹیشنز کو خطرات درپیش ہیں، فوج اور پولیس کو کہا ہے کہ وہ سکیورٹی کو بہتر بنائے، اجلاس میں گدھے پر تشدد کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔






































